اہم معلومات (جنرل نالج)
سوال:سمندری پانی کو صاف کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا پلانٹ کس اسلامی ملک میں ہے؟
جواب:کویت
سوال:عالمِ اسلام کا وہ کون سا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ جزیرے (تین ہزار) کی تعداد میں ہیں۔
جواب:انڈونیشیا
سوال:ہتھیار سازی کا سب سے بڑا کارخانہ عالمِ اسلام کے کس ملک میں ہے؟
جواب:پاکستان
سوال:دُنیا کا سب سے بڑا جنازہ کس کا تھا یعنی کس کے جنازہ میں سب سے زیادہ لوگ شریک ہوئے تھے؟
جواب:مِصر کے صدر جمال عبدالناصر کے جنازہ میں جس میں 40 لاکھ افرادشریک رہے۔
سوال :عالم اسلام کی سب سے بڑی نمک کی کان کس ملک میں ہے؟
جواب:پاکستان
سوال:عالمِ اسلام کا سب سے بڑا اُردو اخبار کس ملک سے شائع ہوتا ہے؟
جواب:پاکستان (روزنامہ جنگ)
سوال:رقبہ کے اعتبار سے دُنیا کا سب سے بڑا جزیرہ نُما ملک کون سا ہے؟
جواب:سعودی عرب ‘جس کا رقبہ 12,50,000 ،یعنی بارہ لاکھ پچاس ہزار مربع میل ہے۔
سوال:رقبہ کے اعتبار سے دُنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک کون سا ہے؟
جواب:قزاقستان جس کا رقبہ 10,49,200 ،یعنی دس لاکھ انچاس ہزار دو سو مربع میل ہے
سوال:دُنیا کی سب سے بڑی خلیج کون سی ہے؟
جواب:خلیجِ بنگال جس کا رقبہ 8,39,000 ، یعنی آٹھ لاکھ انتالیس ہزار مربع میل ہے۔
سوال:دُنیا کا سب سے بڑا رہائشی محل کس ملک میں ہے؟
جواب:برونائی ، شاہِ برونائی کی رہائش گاہ جس میں 1,788 کمرے ہیں۔
سوال:اسلامی دُنیا کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم کس ملک میں ہے؟
جواب:پاکستان (نیشنل ہاکی اسٹیڈیم ، لاہور)
سوال:دُنیا کا سب سے بڑا ڈیلٹا یعنی تکونی زمین کونسی ہے اور کس ملک میں ہے ۔
جواب:بنگلہ دیش … گنگا اور برہم پتر دریاؤں کا ڈیلٹا
سوال:دُنیا کی سب سے بڑی جھیل کا نام کیا ہے؟
جواب:بحیرہ کیسپین جس کا رقبہ 1,43,550 ،یعنی ایک لاکھ تینتالیس ہزار پانچ سو پچاس مربع میل ہے
سوال:دُنیا کا سب سے بڑا نہری نظام کس ملک میں ہے؟
جواب:پاکستان۔
🏡پاکستان کے بارے میں چند اہم معلومات 🏡
🏡ہم دوسرے ممالک کے بارے میں تو بہت کچھ جانتے ہیں یا پھر ان سے متعلق آئے روز ہماری معلومات میں اضافہ ہوتا رہتا ہے لیکن اپنے پیارے ملک پاکستان کے حوالے سے آج بھی ہم کم ہی جانتے ہیں- آج ہم آپ کو پاکستان سے متعلق چند اہم معلومات فراہم کریں گے- ممکن ہے کہ اس میں سے کئی باتیں آپ پہلے سے جاتنے ہوں لیکن بعض ایسی بھی ہیں جو یقیناً آپ کے لیئے نئی ثابت ہوں گی-
🏡پاکستان کا نام جنوری 1933میں چوہدری رحمت علی خاں نے تجویز کیا تھا ۔
🏡پاکستان کے قیام کا اعلان 3 جون 1947کو ہوا تھا
🏡پاکستان اقوامِ متحدہ کا رکن 30ستمبر 1947 کو بنا تھا ۔
🏡پاکستان کا پہلا سکہ 3 جون 1948 کو جاری ہوا تھا ۔
🏡پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ 9 جولائی 1948 کو جاری ہوا تھا ۔
🏡اسلام آباد کو پاکستان کا دارالحکومت 1960 میں بنایا گیا تھا ۔
🏡پاکستان کا پہلا ٹی وی سٹیشن 24 نومبر 1964 کو قائم ہوا ۔
🏡پاکستان ریڈ کراس سوسائٹی کا نام بدل کر 1974 میں ہلالِ احمر رکھا گیا ۔
🏡پاکستان نے 28 مئی 1998 کو چاغی بلوچستان کے مقام پر چھ ایٹمی دھماکے کیئے ۔
🏡پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں موسم کی نوعیت بدلتی رہتی ہے یہاں چاروں موسموں کا لطف لیا جا سکتا ہے ۔ اگر گرمی کی حدت 55 ڈگری تک جاتی ہے تو سردی کی شدّت 22- تک ہو جاتی ہے ۔
🏡ہمارے پاس ضلع جہلم میں دنیا کی سب سے بڑی نمک کی کان ہے جو تقریبا 20 کلو میٹر تک پھیلی ہوئی ہے اور یہ نمک بھی خالص ترین نمک ہے ۔ کھیوڑہ کے نام سے یہ جگہ دُنیا بھر میں جانی پہچانی جاتی ہے ۔
🏡جدید ترین جائزے کے مطابق ہمارے پیارے صوبہ بلوچستان میں کوئلے کے سب سے بڑے ذخائر پائے جاتے ہیں ۔
🏡ہماری سر زمین سے چُونے کا پتھر جو سیمنٹ بنانے کے کام آتا ہے ۔سب سے زیادہ نکلتا ہے ۔ اس سے بننے والا سیمنٹ کسی بھی طرح معیار میں کم نہیں ۔
🏡ہمارے صوبے بلوچستان کے جنگلات میں صنوبر اور چیڑ کے درختوں کی ایسی اقسام ہیں جو دُنیا میں اور کہیں نہیں مِلتیں ۔
🏡مارکو پولو نامی بھیڑ صرف پاکستان کے شمالی علاقوں میں ملتی ہے ۔
🏡انتہائی خوبصورت پرندہ تلور صرف صحرائے بلوچستان میں ملتا ہے ۔
🏡سنگ چور نامی دنیا کا سب سے زیادہ زہریلا سانپ صرف پاکستان میں ہی پایا جاتا ہے ۔
🏡دُنیا میں سب سے میٹھے اور لذیذ آم شجاع آباد پاکستان کے مانے جاتے ہیں ۔
🏡دُنیا کا سب سے اعلیٰ نہری نظام صرف پاکستان کا ہے ۔
🏡دُنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل تربیلا جھیل ہے ۔
🏡پنکھوں کی سب سے بڑی صنعت ہمارے شہروں گوجرانوالہ اور گجرات میں ہے ۔
🏡لکڑی کی کے مشہور و معروف فرنیچر کے لیئے ہمارا شہر چنیوٹ مشہور ہے بہت ۔
🏡دُنیا کا سب سے بڑا قبرستان ٹھٹھہ
No comments:
Post a Comment