⭐ *لتسیر الحیاة*
💦 دوسروں کے بارے میں برے گمان کی وجہ سے ہم کچھ لوگوں سے نفرت کرتے ہیں
پھر ان سے ملنا جلنا کم کر دیتے ہیں
اور اپنے رشتے تعلقات ختم کر دیتے ہیں۔۔۔
💦 لہذا اگر آسان زندگی چاہتے ہو تو
آسان زندگی کا نسخہ ہے کہ:
ہر چیز کی وضاحتیں نہ دو، نہ لو
اور نہ ہی ہر چیز کو آزماؤ
اور نہ ہی ہر چیز کی بال کی کھال نکالو
دوسروں کی تلخی کو سنو
پھر مسکرا دو
اور پھر بھول جاؤ__!
پس یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر چیز کو تم ضرور ہی اہمیت کی نگاہ سے دیکھو اور اسے ضروری سمجھو..!
💦 اللہ اس پر رحم کرے جو دوسروں کی بقا، محبت و انس اور خطاوں کو ڈھانپ لینے کی خاطر غیر ضروری باتوں کو بھول جاتا ہے...
💦 پس دل کا صاف ہونا کوئی برائی نہیں ہے
اور بھول جانا کوئی بیوقوفی نہیں ہے
اور نہ ہی معاف کردینا کوئی کمزوری ہے
اور خاموشی شکست نہیں ہے
پس
یہ تو تربیت اور عبادت ہے
✨اللھم احسن ظننا فی الناس و احسن ظن الناس فینا
اے اللہ ہمیں دوسروں کے بارے میں حسن ظن عطا کر اور ہمارے بارے میں لوگوں کے گمان کو اچھا کر دے۔