Thursday 28 March 2019

Useful Knowledge About Computer

                             کمپیوٹر کی معلومات


 آج کی معلومات👇👇👇
 *👈ڈیٹا کی پیمائش کی اکائیاں👉*

بٹ (Bit) تمام کمپیوٹر  ہندسوں کے ثنائی نظام کے تحت کام کرتے ہیں۔ وہ ایک یا صفر کی شکل میں ڈیٹا پراسیس کرتے ہیں۔ صفر اور ایک میں سے ہر ایک کو بٹ(Bit) کہاجاتا ہے۔ جو بائنری ڈجٹ (Binary digit) کے الفاظ سے اخذ کیاگیا ہے۔
بائٹ (Byte) آٹھ بیٹس(8 Bitss) پر مشتمل اکائی کو بائٹ کہتے ہیں۔اور بائٹ ایک کریکٹر یا حرف ہوتاہے۔

نبل (Nibble) چار بیٹس(4 Bitss) کی ترتیب یا سیکونس کو نبل کہتے ہیں۔

کلو بائٹ (Kilobyte) -:  کمپیوٹر کی اصطلاح میں کلو سے مراد دو کی طاقت ( 210) یا 1024 ہے۔ ایک کلو بائٹ1024 بائٹس پر مشتمل ہوتا ہے۔

میگا بائٹ (Megabyte) ایک میگا بائٹ 10244 کلو بائٹس کے برابر ہو تا ہے۔

گیگا بائٹ-:(Gigabyte) ایک گیگا بائٹ 10244 میگا بائٹس کے برابر ہوتاہے۔ -:7 ٹیرا بائٹ-:(Tara byte) ایک ٹیرا بائٹ 1024 گیگا بائٹس کے برابر ہوتاہے۔

پیمائش کی ان اکائیوں کو ٹیبل کی صورت میں مختصر طور پر یوں بیان کیا جاسکتا ہے۔
آٹھ بِٹس (8 Bits ) = ایک بائٹ ( 1 Byte )
1024 بائٹس (1024 Bytes) = ایک کلو بائٹ (1 KB)
1024 کلو بائٹس (1024 KB ) = ایک میگا بائٹ ( 1 MB)
1024 میگا بائٹس (1024 MB ) = ایک گیگا بائٹ ( 1 GB )
1024 گیگا بائٹس (1024 GB ) = ایک ٹیر ا بائٹ ( 1 TB)

ڈیٹا (Data) اور اس کی مختلف اقسام

حقائق (Facts) ،تصورات، ہدایات اور اشکال (Figures) کے مجموعے کو ڈیٹا کہتے ہیں۔باالفاظ دیگر وہ سگنلز جن کے ساتھ کمپیوٹر کام کرتا ہے ڈیٹا کہلاتا ہے۔یعنی حروف ، اعداد ا اور علامتوں کے مجموعے کوڈیٹا کہتے ہیں۔

مثلاً طلباء کا ریکارڈ ، اساتذا کا ریکارڈ میٹرک کا نتیجہ وغیرہ ۔ جب ڈیٹا کو موزوں طریقے سے ترتیب دیا جائے تو انفارمیشن حاصل ہوتی ہے۔

ڈیٹا کی اقسام

ڈیٹاکو مندرجہ ذیل تین اقسام میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

1 عددی ڈیٹا یا نومیرک ڈیٹا (Nomeric Data) نومیرک  ڈیٹا صرف اعداد پر مشتمل ہوتے ہیں۔ مثلاً 14.5 , 16 , 3.75 وغیرہ۔ نومیرک ڈیٹا کے دو اقسام ہوتی ہیں ۔ انٹیجرڈیٹا (Integer Data) اور ریئل ڈیٹا (Real Data) انٹیجرڈیٹا میں صفر سمت تمام مثبت اور منفی مکمل اعداد جب کہ ریئل ڈیٹا میں تمام کسور اور صحیح اعداد شامل ہوتے ہیں۔

2 الفابیٹک ڈیٹا (Alphabet
الفابیٹک ڈیٹا میں حروف تہجی کے حروف شامل ہوتے ہیں۔ مثلاً Eeasy Ustaad ، ہندوستان وغیرہ۔

3 الفا نومیرک ڈیٹا (Alphanumeric Data)  الفانومیرک ڈیٹا میں اعداد اور حروف تہجی کے تمام حروف بمعہ سپیشل کریکٹر جیسے % ، ؟ ، # * وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔مثلاً F-16 ‘ PK 345 ‘ 4A ‘ 14 August وغیرہ🌿🌷🌿🌷🌿

1 comment: